ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے کیخلاف فائرنگ اور تشدد کا مقدمہ درج

تین روزز قبل تیمور وسیم نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا
اسلحہ دکھاکر جان سے مارنے اور ہوائی فائرنگ دفعات مقدمے میں شامل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے کے خلاف ہوائی فائرنگ اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور ان کے گارڈ کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ متاثرہ نوجوان حسنین حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے، ہوائی فائرنگ اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 3 روز قبل میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم نے اپنے گارڈز کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تاہم شہری حسنین حیدر کے روکنے پر میئر کراچی کے بیٹے اور گارڈ نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور اس کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں