English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا امریکا کو ایران کیخلاف فضائی حدود دینے سے صاف انکار

خطے کا امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ کریں گے، ترجمان پاک فوج
خطے میں امن کے خواہاں ہیںافواج پاکستان ملک کا دفاع جانتی ہیں اور اس سے بھارت بخوبی آگاہ ہے،میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا امریکا کو ایران کیخلاف فضائی حدود دینے سے صاف انکار۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور خطے کا امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل پرحملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی اور اس حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی، آرمی چیف نے کہا خطے میں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہے، خطہ خراب حالات سے بہتری کی طرف جارہا ہے اور بہت قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہمارا خطہ گزشتہ چار دہائیوں سے سیکورٹی کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہا ہے اور پاکستان کی خطے میں ایک حیثیت ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے ہر ممکن کام کیا، امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان نے افغان مصالحتی عمل میں کردار ادا کیا، پاک افغان سرحد کو محفوظ بنایا، خطے میں دہشت گردوں کو شکست دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت دکھائی تو پاکستان نے دو طیارے گرائے اور بھارت کے خلاف پاکستان نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا، امن کے لیے بھرپورکردارادا کریں گے لیکن اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جب کہ افواج پاکستان ملک کا دفاع جانتی ہیں اور بھارت اس سے بخوبی آگاہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے