اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے اینکر مبشر لقمان نے ساتھی صحافی کے ساتھ مل کر یوٹیوب پرپروگرام کیا، یہ پروگرام یوٹیوب چینل پر اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کیا گیا۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل نیوز کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبشر لقمان نے پروگرام میں حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق مجھ پر بے سروپا الزامات لگائے ، مبشر لقمان کے پاس ایسی کوئی ویڈیو نہیں، صرف ریٹنگ کے لیے پروگرام کیا گیا، ٹوئٹر پر مجھ پر بہت تنقید ہوتی ہے لیکن کبھی کسی کو بلاک نہیں کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان یا تحریک انصاف مبشر لقمان کو سپورٹ کرتے ہوں گے لیکن سپورٹ کرنے سے کیا صحافت کا لائسنس مل جاتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اپنے دفاع میں کیا، جواب دینا میرا حق ہے، آپ کسی پر الزام لگائیں توپھر رد عمل کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے، پروگرام میں مجھ پر الزامات لگائے گئے، الزام لگانے والے کو ثابت کرنا ہوتا ہے نہ کہ جس پر الزام لگے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا ٹک ٹک اسٹار حریم شاہ سے متعلق کہنا تھا کہ حریم شاہ سے میری کبھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وزارت خارجہ آفس سے جو ویڈیو لیک ہوئی وہ وہاں کی نہیں ہے، وزارت خارجہ کا آفس پانچویں منزل پر ہے، ویڈیو پہلی منزل کی ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک میڈیا میں بھی ان دنوں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور اہم سرکاری شخصیات تک ان کی پہنچ کے چرچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- اتر پردیش کے فتح پور گاؤں میں درگا وسرجن کے بعد تالاب میں ڈوبنے سے تین کی موت
- آج کا سپریم کورٹ ’سپریم فیلیور‘ ہے، سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری کا تلخ تبصرہ
- ’معاہدہ کافی مختلف نوعیت کا ہو سکتا ہے‘، ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر امریکی صدر ٹرمپ کا تبصرہ
- واٹس ایپ کا نیا فیچر، آئی فون پر لنکس کھولنے کا انداز بدلنے کی تیاری
- سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے جدید سیکیورٹی آپریشنز سینٹر قائم کر دیا گیا
