English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر پھر راکٹوں سے حملہ

2 راکٹ گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب گرے، تیسرا راکٹ پڑوسی ڈسٹرکٹ جادریہ میں گرا
حملوں میں کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘ راکٹ حملوں کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) بغداد میں امریکی سفارت خانے پر پھر سے راکٹوں سے حملہ، 2 راکٹ گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب گرے، تیسرا راکٹ پڑوسی ڈسٹرکٹ جادریہ میں گرا، حملوں میں کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ راکٹ حملوں کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔روسی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مرتبہ پھر امریکی سفارت خانے کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بغداد کے گرین زون پر کل 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ 2 راکٹ امریکی سفارت خانے کے قریب گرے ہیں جبکہ 1 راکٹ پڑوسی ڈسٹرکٹ جادریہ میں جا گرا۔ ان راکٹ حملوں میں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی عراق میں امریکی سفارت خانے اور امریکی ائیربیس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے