کراچی: اداکارہ مہوش حیات اور عامر لیاقت کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اندازہ ہے ایسا ہی ہوتا ہے جب ’’آزاد دنیا کا رہنما‘‘ بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کرتا ہے۔ یہ صرف ایران اور امریکا سے متعلق نہیں ہے۔ خدا ہماری حفاظت کرے۔
مہوش حیات کے بیان پر عامر لیاقت نے ٹوئٹ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟۔
تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟ https://t.co/NfDnwFaPSo
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 5, 2020
عامر لیاقت کی ٹوئٹ پر مہوش حیات بھی خاموش نہ رہیں انہوں نے بھی کہا کہ آئٹم گرل اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے اپنا جمہوری حق استعمال کر رہی ہے لیکن آپ اس معاملے کو ذاتی بنا رہے ہیں اور کچھ نہیں۔
This "item girl” is exercising her democratic right to have an opinion whereas you keep stooping to making personal jibes and nothing more. Man up! BTW whatever happened to the case you were filing against me for “Load Wedding”? I have been waiting with bated breath …
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 5, 2020
مہوش حیات نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ’مرد بنیں، ویسے اس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ نے میری فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے خلاف دائر کیا تھا، میں اس معاملے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔
