English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دینگے، کاگیسو ربادا

القمر

پورٹ الزبتھ (جسارت نیوز) جنوبی افریکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ ہے اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کیلئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ ربادا نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پروٹیز ٹیم کو 189 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 16 جنوری سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہوگا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری قائم کریگی، جس کے لئے ہم نے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے