English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا بنگلا دیش کیخلاف سیریزکیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنے کا فیصلہ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیںکم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کا آغاز ہوگیا ، زرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، پی سی بی حکام میچز کے اوقات کار اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آج بات چیت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہ رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، لاہور کے موسم کو میچز کے اوقات کار طے کرتے وقت سامنے رکھا جائے گا ۔ لاہور کے موسم کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز دوپہر2 بجے شروع کرنے کی بھی تجویز ہے ۔پی سی بی نے گرائونڈ ا سٹاف کو پچز کی تیاری فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ سپورٹنگ وکٹ بنانے کی ہدایات دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کو حتمی شکل پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات میں دی گئی جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاملات طے کرنے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ پی ایس ایل کے بعد دونوں ٹیموں کا ایک ون ڈے 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے