English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ش�ید کانسٹیبل کی نماز جناز� گارڈن �یڈ کوارٹر میں ادا کردی گئی

آئی جی سندھ سمیت پولیس اور رینجرز کے افسران اور اہلکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے
کراچی (کرائم رپورٹر)تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کی حدود میں نامعلوم ملزمان سے پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل عرفان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن میں ادا کردی گئی اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلام پیش کیااورپھولوں کی چادرچڑھائی۔نمازجنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز سمیت سیکٹر کمانڈر رینجرزسندھ، رینجرز وکراچی پولیس افسران،جوان، شہیدکے ورثاء اوراہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے