بوٹ تھیلے میں لے کر گیا تھا، بوٹ لے کر جانے کی ساری ذمہ داری میری تھی‘ نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو
میں نے وزیراعظم کو کہا کہ آئندہ ایسا نہیں کرونگا، مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرونگا‘وفاقی وزیرکی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ) فیصل واوڈا لائیوشو میں بوٹ لے کر کیسے پہنچے، بوٹ تھیلے میں لے کر گیا تھا، بوٹ لے کر جانے کی ساری ذمہ داری میری تھی، میں نے وزیراعظم کو کہا کہ آئندہ ایسا نہیں کرونگا، مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرونگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میری بوٹ والی بات پسند نہیں آئی، میں وزیر اعظم کو کہا کہ آپ جو کہہ رہے ہیں درست کہہ رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ میں بوٹ تھیلے میں لے کر گیا تھا، بوٹ لے کر جانے کی ساری ذمہ داری میری تھی۔ یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔اںھوں نے کہا تھا کہ پہلے دن سے کہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے، سمجھوتے کرنے والے بڑکیں نہیں مارتے پھرتے۔ انھوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اوراشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

