English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حریم شاہ کی میوزک ویڈیو ’’نخرےباز‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول

القمر

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پہلی میوزک ویڈیو کا گانا ’’نخرے باز‘‘ شیئر کرایا ہے۔

پاکستان کی متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹارزحریم شاہ اور صندل خٹک اب ٹک ٹاک سے آگے بڑھ کر میوزک ویڈیو کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔ گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میوزک ویڈیو شیئر کرائی ہے اور کہا ہے کہ یہ میری پہلی میوزک ویڈیو ہے امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور آپ اسے انجوائے کریں گے۔

دراصل یہ ویڈیو ابھی کی نہیں ہے بلکہ یہ گزشتہ برس 6 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پنجابی ریپرگلوکار ارباز آرے کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

یہ میوزک البم بھی ارباز آرے کا ہے جب کہ اس میں خاتون سنگرایش چغتائی نے ارباز کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ ویڈیو میں حریم شاہ اور صندل خٹک ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یوٹیوب پراس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

گلوکار ارباز اس سے قبل بھی میوزک البم ریلیز کرچکے ہیں جن میں ماڈل متھیرا ماڈلنگ کرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے