رعنا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دئیے وہ لائق تحسین ہے
بہادر لوگوں کا ظلم اور جبر کیخلاف آواز حق بلند کرنا اور اسے للکارنا تاریخ کا روشن باب رہا ہے
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بہادر لوگوں کا ظلمت اور جبر کے خلاف آواز حق بلند کرنا اور اسے للکارنا تاریخ کا روشن اور یادگار باب رہا ہے ، بھارتی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب نے جس دلیری سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دئیے ، وہ لائق تحسین ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ نڈر خاتون صحافی نے مودی کے فاشسٹ ایجنڈے اور بربریت کو بے نقاب کردیا، جیل میں تبدیل ہونے والی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل فون، لینڈ لائن اور ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے ،رعنا ایوب نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب اچھا ہے کے مودی حکومت کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا،سری نگرمیں پھیلے خوف کے سنّاٹے اور سنسان سڑکوں کی حقیقت پوری دنیا پر منکشف ہو چکی ہے۔

