اداکارہ ماہرہ خان اپنی ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد جس چیز کے لیے سب سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں وہ اُن کا سوشل میڈیا کے ذریعے ہر وقت اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنا ہے، وہ جو سوچتی ہیں، جس طرح چیزوں کو دیکھتی ہیں اور جو محسوس کرتی ہیں اس کا برملا اظہار کردیتی ہیں۔
ماہرہ خان ان دنوں مصروفیات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے دور میکسیکو میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ تعطیلات منا رہی ہیں لیکن ان دنوں بھی وہ اپنے مداحوں کو نہیں بھولیں اس لیے پے در پے تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور ساتھ ہی برمحل کیپشن دے کر مداحوں کو اس سفر میں شرکت کا موقع فراہم کرہی ہیں۔
یہ تصاویر ایک چین کی کڑیوں کی طرح ایک دوسرے سے اس طرح جڑی ہیں جیسے یہ کوئی تصویری سفرنامہ ہو، اپنی پہلی انسٹا گرام پوسٹ میں ماہرہ خان نے محو پرواز طیارے کی کھڑکی سے زمین کے کھیت کھلیان کی خوبصورت تصاویر کھینچیں اور ورلڈ ٹور کی نوید سنائی۔
Is this love that I’m feelin’ ? A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 18, 2020 at 2:55am PST
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 16, 2020 at 12:10am PST
اپنی دیگر پوسٹوں میں ماہرہ خان نے ایک سبق آموز اقتباس شیئر کیا کہ آخر میں صرف تین چیزوں کی حیثیت باقی رہ جاتی ہے ایک یہ کہ آپ کتنا پیار کرتے ہیں؟ دوم آپ کتنی دیانت داری سے زندگی بسر کرتے ہیں؟ اور سوم کتنی خوش مزاجی سے کسی بھی چیز سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔
Art gets served in every nook and corner of the town.. A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 16, 2020 at 1:07am PST
ماہرہ خان نے ایک آرٹ پیس بھی شیئر کیا جسے مداحوں نے خوب سراہا، اسی طرح اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سفر کتنا اچھا ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے ساتھ موجود ہم سفر کس مزاج کے لوگ ہیں؟ اس تصویر میں اہل خانہ تعطیلات سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 17, 2020 at 7:06pm PST
جہاں ان تصاویر نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا وہیں ایک تصویر سے سوشل میڈیا صارفین تجسس میں مبتلا ہوگئے جس میں ماہرہ خان اپنی دائیں جانب کچھ دیکھ رہی ہے جب کہ وہ تصویر میں کچھ سوچتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا یہ پیار ہے؟ جو میں اس وقت محسوس کر رہی ہوں‘
Is this love that I’m feelin’ ? A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 18, 2020 at 2:55am PST
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 16, 2020 at 12:36am PST
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 15, 2020 at 11:53pm PST
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 16, 2020 at 12:00am PST
A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Jan 16, 2020 at 9:11pm PST
