سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث آٹے کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی
دیوانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں حکومت 5 سال پورے کرے گی
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے،سندھ نے بروقت گندم کی خریداری نہیں کی، سندھ حکومت کی کوتاہی کے باعث ان کے ذخیرے میں کمی پیدا ہوئی،مافیا کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اگر سستی اشیاء موجود نہیں تو حکومت کو آگاہ کیا جائے،دیوانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں حکومت اتحادیوں کے ساتھ 5 سال پورے کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرنا ہے، آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے، جس کی روک تھام بہت ضروری ہے۔ پنجاب میں 60 فیصد زیادہ گندم پیدا اور ذخیرہ ہوتی ہے، دیگر صوبوں کے عوام کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم نے4لاکھ ٹن گندم سندھ کو دینے کا حکم دیاجو اس اسٹاک سے ایک لاکھ ٹن گندم اٹھا چکا ہے، البتہ سندھ حکومت گندم کو آٹا ملز تک پہنچانے میں ناکام رہی ہے۔

