English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم نے مذاکرات کیلئے آج تاجروں کو بلالیا

ملک بھر سے آئے ہوئے تاجر تنظیموں کے 100 کے لگ بھگ نمائندوں سے ملاقات کے بعد تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم سمیت متعدد مراعات کا اعلان کریں گے
نئے ٹریڈرز کی رجسٹریشن، انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے اردو زبان میں سادہ و آسان فارم بھی متعارف کروایا جائے گا، شبر زیدی بھی تقریب میں شرکت کریں گے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج وزیراعظم ہائوس میں ملک بھر سے آئے ہوئیتاجر تنظیموں کے 100 کے لگ بھگ نمائندوں سے ملاقات کے بعد تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم سمیت متعدد مراعات کا اعلان کریں گے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ تاجروں کیلئے اردو زبان میں سادہ آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم بھی متعارف کروایا جائیگا۔ تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان30 اکتوبر کو ہونے والے معاہدوں کے مطابق10 کروڑ تک کی ٹرن اوور والے تاجروں کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹرن اوور ٹیکس کے بجائے صفر اعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کیا جارہا ہے۔10 کروڑ روپے تک کے ٹرن اوور والے کو رجسٹریشن سے چھوٹ ہوگی۔ شناختی کارڈ کی شرط پر خرید و فروخت کی کارروائی31 جنوری تک موخر رہے گی۔ علاوہ ازیں 10کروڑ تک کے ٹرن اوور والا تاجر ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔ اس کے علاوہ سیلز ٹیکس میں رجسٹریون کیلئے سالانہ بجلی کے بل کی حد6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کردی گئی ہے اور کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین از سر نو کیا جائیگا جو تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔ اس کیلئے تاجروں پر مشتمل ریجنل اور مرکزی سطح پر کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر جیولرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا اور آڑھتیوں پر تجدید لائسنس فیس پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا ۔ تاجروں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اسلام آباد ایف بی آر میں ڈائریکٹر ریٹیل کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ نئے ٹریڈرز کی رجسٹریش/ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے اردو میں آسان اور سادہ فارم تیار کرلیا گیا جسے جلد حتمی شکل دے کر مہیا کیا جائیگا اور نئے سال کی ریٹرن اسی فارم پر جمع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے