English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف صاحب! کرپشن داستان کی اگلی قسط آپ کی منتظر ہے، شہزاد اکبر

شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی‘ عوام سمجھتے تھے کہ آپ اب لندن کے ہو گئے‘ بیان پر ردعمل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وطن جلدواپس آئیں،کرپشن کی داستان کی اگلی قسط آپ کی منتظر ہے۔شہزاد اکبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے آپ کی بھی آواز نکلی۔ عوام سمجھتے تھے کہ آپ اب لندن کے ہو گئے۔شکر ہے آپکی بھی آواز نکلی ورنہ عوام سمجھی تھی آپ اب لندن کے ہو گے۔16 ماہ میں ہر چیز کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا۔اگر ہر شعبے کی تنزلی کو بریک نہ لگائی گئی تو چند ماہ بعدحالات ٹھیک کرنے کے لئے کسی معجزہ کی ضرورت ہوگی۔اگر عمران صاحب ‘‘لاعلم’’ ہیں تو یہ نالائقی کی انتہا ہے اور اگر ان کی مرضی سے ہورہا ہے تو پھر وہ کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسے لندن میں ڈیوڈ روز آپ کی راہ تک رہا ہے۔ لگے ہاتھوں آپ اسے بھی گھسیٹ لیتے۔ کرپشن سے سے یاد آیا نثار گل (جی این سی) والا جیل میں آپ کی راہ تک رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے