ایم کیو ایم عمران خان کوبھائی سمجھتی ہے
خالد مقبول کی ہدایت پر وزارت قانون کا قلمدان سنبھالا
مجھے وزیر قانون بنانا وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ خالد مقبول کی ہدایت پر وزارت قانون کا قلمدان سنبھالا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم)وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی سمجھتی ہے کسی صورت حکومت نہیں گرنے دیں گے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا جب تحریک انصاف کی حکومت آئی تھی تو اس وقت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاایم کیو ایم کی طرف سے قانون کی وزارت نہیں مانگی گئی تھی، مجھے وزیر قانون بنانا تحریک انصاف کے چیئر مین اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول کی ہدایت پر وزارت قانون کا قلمدان سنبھالا تھا۔

