کراچی(کرائم رپورٹر )گزشتہ شب تین ہٹی پل کے نیچے لگنے والی جھونپڑیوں کی آگ کے متاثرین کے لئے ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے خواتین، مردوں اور بچوں کے لئے تین وقت کاکھانا،برتن،گرم کپڑے ،کمبل اور دیگر اشیائے ضرورت کی چیزیں فراہم کی گئیں اور ایدھی کے کارکن دن بھر جائے وقوعہ پر موجود رہے اور متاثرین کی مدد کرتے رہے۔

