ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

…ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں… ضمانتی مچلکے جمع کرانے میں شدید مشکلات، ایجنٹ سرگرم

بینک کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایجنٹ 200 روپے اضافی لے کر سرٹیفکیٹ فوری بنوا کر دینے لگے
کراچی (کرائم رپورٹر)سٹی کورٹ کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان کو ضمانتی مچلکے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بینک کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، ایجنٹ بھی سرگرم ضبط گئے کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار سیکڑوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا سلسلہ گزشتہ 3روز سے جاری ہے، گرفتار افراد کو عدالت کی جانب سے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ضمانتی مچلکے سیونگ سرٹیفکیٹ کی صورت میں بینک سے حاصل کرنا ہوتے ہیں، تاہم بینک اسٹاف کم ہونے کی وجہ سے سیوینگ سرٹیفیکٹ جاری کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں بینک کے باہر ایجنٹ بھی سرگرم ہوگئے ہیں ، جو 200روپے اوپر لے کر فوری طور پر سرٹیفکٹ بنوا کر دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں