English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکشے کمار بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار انڈسٹری میں  سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار تینوں خانز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال 2019 میں اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل فور‘‘، ’’مشن منگل‘‘ اور’’کیساری‘‘  نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

مقبولیت کے پیش نظر اکشے کمار تمام ہدایتکار کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے  آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کے لئے 120 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ جب کہ اس فلم میں اُن کے مد مقابل چھوٹے نواب سیف علی خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان خان بگ باس سیزن 13 میں اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیں گے

اکشے کمار نے جہاں آنند ایل رائے کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے تو دوسری جانب وہ تین فلموں کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں ۔ اُن کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’سوریا ونشی‘‘  ہاررکامیڈی فلم ’’لکشمی بم‘‘ جب کہ اس سال کے آخری میں فلم ’’بچن پانڈے‘‘ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کنگنا بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

واضح رہے کہ اکشے کمار سے قبل سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں سلمان خان 60 کروڑ کے ساتھ پہلے جب کہ 45 کروڑ کے ساتھ عامر خان دوسرے نمبر پر برا جمان تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے