English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنی باغیوں کا حدیدہ میں اسپتال اور اقوام متحدہ کے مرکزپر حملہ

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) حوثی ملیشیا نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں اسپتال اور اقوام متحدہ کے سیز فائر کنٹرول پوائنٹ پر گولاباری کرکے دونوں مراکز کو نقصان پہنچا یا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس کے دارالحکومت چھوڑنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں کی جانب سے 3 گولے داغے گئے، جس سے اسپتال کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ ملیشیا کے نشانہ بازوں نے خامری چوکی کے قریبی مکانات سے کنٹرول پوائنٹ پر فائرنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ خامری ان 5کنٹرول پوائنٹ میں سے ایک ہے، جو بحالی کی رابطہ کمیٹی نے کے تحت حدیدہ میں قائم کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے