English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پاکستان اب بھی جیت رہے ہیں، شسی تھرور

القمر

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما شسی تھرور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح اب بھی جیت رہے ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شہریت ترمیمی ایکٹ پر متنازع ریمارکس بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شسی تھرور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ محمد علی جناح جیت گئے بلکہ وہ اب بھی جیت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ این بی آر اور این آر سی کو لیڈ کرے گا تو یہ محمد علی جناح کے دو قومی نظریے کے خطوط پر مبنی استوار ہو گا اور اگر ایسا ہوا تو آپ یہ کہہ سکیں گے کہ جناح کا نظریہ مکمل ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے لاگو ہونے سے جناح کے اس نظریے کو تقویت ملے گی کہ مسلمان ایک علیحدہ ملک کے مستحق ہیں کیونکہ ہندو مسلمانوں کے حق میں نہیں ہو سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے