ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیریز جیتنے کے ساتھ آخری میچ جیتنا بھی بہت اہم تھا‘ مصباح الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ پوری ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھا پرفارم کریں‘ ہمارے لئے سیریز جیتنے کے ساتھ آخری میچ جیتنا بھی بہت اہم تھا‘بنگلا دیش کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے کوئی چانس نہیں دیا‘ہماری ٹیم نے بہت محنت کی‘2 سیریز کے بعد آئیڈیا ہوا کہ سینئرز کھلاڑیوں کی کتنی ضرورت ہے‘ موجودہ سیریز میں سینئرز کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی دکھائی‘ کامیابی کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مصباح الحق نے کہا کہ پوری ٹیم کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھا پرفارم کریں‘پی ایس ایل بھی ہمارے لئے ورلڈ کپ کی تیاری کے حوالے سے اہم ایونٹ ہے‘انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے بھی میچ میں کم بیک کیا‘کاکردگی اور فٹنس کھلاڑیوں کیلئے بہت ضروری ہے‘ٹیم میں سب کھلاڑی نوجوان ہیں‘ مصباح الحق نے کہا کہ دونوں سینئر کھلاڑیوںنے سیریز میں بہت اچھا پرفارم کیا، ہم نے ورلڈکپ کو سامنے رکھ کر تمام میچز کھیلے ‘انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بھی کھلاڑیوں سے عمدہ پرفارمنس کی توقع ہے‘اللہ کا شکر ہے کہ سیریز جیتی‘ ہماری بولنگ کی کارکردگی اچھی رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں