English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کی قیمت 85فی کلو سے بھی بڑھنے کا خدشہ

شوگر ملوں نے گنے کی زائد قیمتوں میں دستیابی اور سیلز ٹیکس کو اضافے کا سبب قرار دیدیا
کراچی (این این آئی) چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے سے تجاوز کا خدشہ، شوگر ملوں نے گنے کی زائد قیمتوں میں دستیابی، 5 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور ایکسل لوڈ کے مسائل کو چینی کی قیمتوں میں اضافے کا باعث قرار دے دیا ہے۔ رواں سیزن میں گنے کی پیداوار میں کمی اور زائد قیمتوں کے باعث شوگر ملوں میں چینی کی فی کلو گرام پیداواری لاگت بڑھ کر 77 روپے تا 78 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے جس سے خدشہ ہے کہ خوردہ سطح پر فی کلو گرام چینی 85 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے