English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متنازع شہریت قانون مغربی بنگال کی اسمبلی کا مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ

ہماری حکومت مذہبی منافرت پر مشتمل کسی بھی قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
شہریت قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر تکلیف پہنچی ہے، متنازع قانون واپس لینے کا مطالبہ
اداکار نصیر الدین شاہ اور میرا نائر سمیت 30 شخصیات نے کھلا خط جاری کردیا
نئی دہلی/کولکتہ (نیٹ نیوز) بھارت میں کیرالہ، راجستھان اور پنجاب کے بعد مغربی بنگال کی اسمبلی نے بھی مودی سرکار کے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قرارداد میں مودی حکومت سے متنازع قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہاکہ ہماری حکومت مذہبی منافرت پر مشتمل ایسے کسی بھی قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گی جس سے بھارت کا سیکولر چہرہ داغدار ہوتا ہو۔ متنازع شہریت ترمیمی قانون انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی بھی ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر رائو بھی متنازع قانون کے خلاف قرارداد منظور کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ چندر شیکھر کا کہنا ہے کہ شہریت قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر تکلیف پہنچی ہے۔ دوسری جانب شہریت ترمیمی قانون این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور دیگر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معروف اداکار نصیرالدین شاہ، میرا نائیر سمیت تقریباً 300 شخصیات نے اپنے دستخطوں کے ساتھ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں کھلا خط جاری کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے