English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو ہزار سے زائد افراد متاثر چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 95 ہوگئیں

خطرناک وائرس کا دبائو روکنے کیلئے چین میں حکومت نے عام تعطیل میں بھی توسیع کردی، لوگوں کو سخت احتیاط کرنے کا مشورہ
امریکہ میں بھی کورونا وائرس کے پانچ مریضوں کی تصدیق ہوگئی، فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو متاثرہ شہر سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد95 ہوگئی ، 2 ہزار744 افراد متاثر ہیں۔چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیل کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے