English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں زیرتعلیم پاکستانی طلباکررونا وائرس سے محفوظ ہیں

پاکستانی سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کررہا ہے‘176پاکستانی طلباچین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم ہیں
جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹر نہیں وہ اپنی آن لائن رجسٹریشن یقینی بنائیں، معاون خصوصی کاٹوئٹر پیغام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم تمام طلباکرونا وائرس سے محفوظ ہیں، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ176پاکستانی طلباچین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم ہیں، اس سلسلے میں میرا چین میں پاکستانی سفیرسے رابطہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور تمام طلباپاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹر نہیں وہ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، طلبا آن لائن اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، وزارت صحت، سفارتخانہ کرونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11ممالک متاثر ہوچکے ہیں، چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔س سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے