English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوآدم ، ایچ آئی وی کا مریض لاوارث حالت میں جاں بحق

القمر

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم میں ایچ آئی وی پازیٹو کا مریض ہیروئن کا عادی لاوارث حالت میں جاں بحق، روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والا ویکسیینٹر یونین ڈسٹرکٹ کا صدر جاں بحق ،ٹنڈوآدم میں 15 پولیس سینٹر کا انچارج رشوت لینے اور شہریوں کو پریشان کرنے کے الزام میں ضلع بدر کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم پرانی واپڈا کے قریب شہداد پور کا رہائشی 34 سالہ ہیروئن کا عادی نوجوان حسین مغل زائد ہیروئن پینے کے سبب جاں بحق ہو گیا ۔اس سلسلے میں ایچ وی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم ضلع سانگھڑ کے انچارج علی شیر ڈاہری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی ایچ آئی وی کا مریض تھا اور دوران علاج تھا اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال پہنچادیا گیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد متوفی کے والد بشیر الدین مغل کے حوالے کردیا گیا ۔ٹنڈوآدم روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والا ٹنڈوآدم میر حسن مری کا رہائشی ویکسینیٹر ایسوسی ایشن ضلع سانگھڑ کا صدر 48 سالہ غلام حیدر خاصخیلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے اسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کا دو روز قبل دلور موری کے قریب موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ ٹنڈوآدم میں 15 پولیس سینٹر کا انچارج رشوت لینے اور شہریوں کو پریشان کرنے کے الزام میں ضلع بدر کردیا گیا ، معطل پولیس اہلکار و پر بے گناہ قرار ڈیوٹیوں پر بحال ۔ ٹنڈوآدم 15 مددگار سینٹر کے انچارج اے ایس آئی اسلم مری کو ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی 15 سینٹر پر عقوبت خانہ بنانے پر بے گناہ شہریوں کو گرفتار کرکے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ سے ضلع بدر کر کے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد آفیس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ 15 مددگار سینٹر پر ابھی تک کوئی انچارج مقرر نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب مبینہ رشوت لینے کے الزام میں معطل ہونے والے چار پولیس اہلکاررفیق مگسی ، دلاور خاصخیلی ، سجاول خاصخیلی ، اسلم ڈیروایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی کے سامنے پیش ہوکر بیان دینے کے بعد بے گناہ قرار دے کر ڈیوٹی پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے