ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی سندھ کلیم امام کا کام تقریر کرنا نہیں ، مرتضیٰ وہاب

کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا‘ ترجمان سندھ حکومت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اورپیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں ہے، ہم کلیم امام کی پرفارمنس سے متاثر نہیں تھے، کسی سرکاری ملازم کو اس طرح کے بیانات دینا زیب نہیں دیتا۔پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹے میں آئی جی سندھ تبدیل ہوں گے، وفاقی حکومت کا استحقاق ہے کہ ان کو کہیں بھی تعینات کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کا کام تقریر کرنا نہیں ہے، ان کا کام پولیسنگ کرنا ہے، آئی جی سندھ کیسے اس طرح کی بات کرسکتے ہیں ؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں