English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہرا دیں گے نریندر مودی کی گیدڑ بھبکی

سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا‘بھارتی وزیراعظم
مقبوضہ کشمیر میں جاری جنگ کے دوران سیکڑوں اہلکار ہلاک ہوئے، ریلی سے خطاب
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہرا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر سے گیدڑ بھبکی‘ بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو 10 دن میں جنگ ہار دیں گے۔ بھارتی کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیکس سے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بنایا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری جنگ کے دوران سیکڑوں لوگ اور اہلکار ہلاک ہوئے۔ گیدڑ بھبکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نریندرمودی نے کہا کہ کشمیر کے آزاد ہونے کے بعد سے ہی مسائل برقرار رہے۔ جس کے باعث دہشتگردی پروان چڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کو نارمل قرار دیدیا تھا۔نریندرمودی کی مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا دکھانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی تھی، یورپی سفیروں کی مقبوضہ وادی کے مخصوص دورے سے معذرت، یورپی سفیروں نے موقف اپنایا کہ مقبوضہ کشمیر کے حصاص علاقوں کا دورہ نہیں کرینگے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اپنے حق میں دکھانے کے لیے یورپی سفیروں کو دعوت دی کہ وہ مقبوضہ وادی کا دورہ کریں اور وہاں پر صورتحال کا جائزہ لیں۔اس پر بھی بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کچھ یورپی سفیروں نے جانے سے انکار کر دیا۔ یورپی سفیروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی جائینگے تو عوام سے ملیں گے۔ یورپی سفیروں کا موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حصاص علاقوں کا دورہ نہیں کرینگے۔اس کے علاوہ آسٹریلیا اور مشرقی وسطیٰ کے سفیرروں نے مخصوص دورے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیاں مقبوضہ کشمیر کا تنازع جاری ہے۔ جس پر آئے دن کشیدگی دیکھی جاتی ہے۔ تاہم ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 10 دن میں جنگ جیت سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے