English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں فوجی اڈے پر طالبان جنگجووں کا حملہ،15اہلکار ہلاک

حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4اہلکاروں کو اغوا ء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے
11اہلکار زخمی ہوئے، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی، افغان حکام کا تردید یا تصدیق کرنے سے انکار
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان جنگجووں نے افغان فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 15اہلکار ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔طالبان جنگجو حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4 اہلکاروں کو اغواء کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، تاہم افغان سیکورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی اڈے پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا۔ رات گئے کیے گئے حملے میں طالبان کو سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔حملے میں مجموعی طور پر 15اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 14فوج کے اہلکار اور ایک کا تعلق پولیس سے تھا، اسی طرح زخمیوں میں بھی 8فوجی، 2وفاقی پولیس اور 3مقامی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔طالبان جنگجو حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4اہلکاروں کو اغواء کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، تاہم افغان سیکورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔گزشتہ روز صوبے بغلان میں طالبان جنگجووں کے حملے میں 10سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ صوبے کی پولیس بیس پر کیا گیا تھا جس میں کمانڈر پولیس کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد سے افغانستان میں سیکورٹی فورسز پر طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایک روز قبل امریکی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا تھے جسے طالبان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے