ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک تعداد132ہوگئی

وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے منگولیا نے چین کے ساتھ اپنی سرحد بندکر دی
ہانگ کانگ اور ملائیشیاکی اپنے شہریوں کو چینی صوبے ہیبی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں کورونا وائرس سے مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 132 ہو گئی۔چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا نے چین کے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان سے اپنے 240 شہریوں کو طیارہ بھیج کر نکال لیا ہے، جبکہ جاپان نے بھی اپنے 200 شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے۔چین کے 17 شہروں میں ٹرین، بس اور فضائی سروس مکمل بند ہے، ہانگ کانگ کے ریلوے اسٹیشنز سنسان پڑے ہیں، وائرس کے باعث ہانگ کانگ حکومت نے سرکاری ملازمین کو چھٹیوں کے بعد گھروں سے ہی کام کرنے ہدایت کر دی ہے۔اس سے قبل وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے منگولیا نے چین اور شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد مکمل بندکر دی ۔جرمنی اور کمبوڈیا میں بھی کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ اور ملائیشیانے اپنے شہریوں کو چینی صوبے ہیبی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔فلپائن نے چینی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت ختم کر دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں