English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

فروری میں پیٹرول 116 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 84 روپے ، مٹی کا تیل 99 روپے پر برقرار رہے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم وزارت خزانہ نے فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق فروری میں پٹرول 116 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل 84 روپے 51 پیسے، مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رہے گی۔ خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے کم کرنے کی تجویز دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے 2020کے پہلے ہی دن یکم جنوری کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔جنوری میں اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔سمری منظوری کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے