English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم سے مل کر عوامی مسائل حل کریں ٗ بلاول کی ایم کیو ایم کو پھر سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش

ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے وہ کیوں ایسی جماعت کا ساتھ دے رہے ہیں جس نے کراچی کے شہریوں کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے
وفاقی حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی چھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا ،معیشت کیسے بہتر ہوگی؟میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سوچنا چاہئے کہ وہ کیوں ایسی جماعت کا ساتھ دی رہی ہے جس نے کراچی کے شہریوں کو مشکل میں ڈال رکھا ہے ہم سے مل کر عوامی مسائل حل کریں۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی چھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا معیشت کیسے بہتر ہوگی،چین سے کرونا وائرس کے باعث انڈیا بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک اپنے لوگ واپس لارہے ہیں،پتا نہیں پاکستان کو کیا مشکلات ہیں ؟حکومت کو اپنا فرض پورا کرنا چاہئے ،امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی مشاورت سے حل ہوجائیگا، ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت چھو ڑ کر ہم سے ملکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تاحال زرعی پالیسی متعارف نہیں کروائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول زرداری نے حکومت کی جانب مارچ میں درآمد کی جانیوالی گندم پر تحفظات کا اظہار کردیا ،اپریل سے ہی پنجاب اور سندھ کی گندم کی پیداوار شروع ہوجاتی ہے،جس سے پاکستانی کسانوں کو بیرون ملک سے ڈیوٹی فری امپورٹ گندم کا مقابلہ کرنا پڑیگا،یہ ملکی کسانوں کیساتھ زیادتی ہے،مشرف دور میں بھی گندم امپورٹ کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ صدر زرداری کی پالیسوں کی بدولت ہم گندم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے،صدر زرداری نے گندم کی سپورٹ پرائس ڈی اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا ۔ انہوںنے کہاکہ جسطرح طرح دھاندلی کرکے پی ٹی آئی حکومت کو مسلط کیا گیا ،حکومت کو ہر حال گھر جانا پڑیگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم بنانے میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا،ایف بی آر کچھ باہر سے لوگ لائے ہیں جن پر ہم تنقید بھی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی چھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا معیشت کیسے بہتر ہوگی۔انہوںنے کہاکہ چین سے کیرونا وائرس کے باعث انڈیا بنگلہ دیش سمیٹ مختلف ممالک اپنے لوگ واپس لارہے ہیں،پتا نہیں پاکستان کو کیا مشکلات ہیں ،حکومت کو اپنا فرض پورا کرنا چاہئے شہریوں کو چین سے واپس لایا جائے،اس حوالے سے اپوزیشن حکومت کا پورا ساتھ دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نظریاتی مسائل ہیں،مگر کراچی کے پولیس بلدیات سمیت مسائل کے حل کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی،ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ،پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ نوکریوں گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیر اعظم نے یو ٹرن لے لیا،ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے کراچی کے مسائل پر توجہ دے،پنجاب خیبر پختونخواسے پی ٹی آئی کیخلاف کافی آوازیں اٹھ رہی ہیں،مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کے ساتھی اتحاد نبھائیں،امید ہے آئی جی سندھ کا معاملہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی مشاورت سے حل ہوجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے