English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ افراد کی تعداد 10 ہزار ہوگئی برطانوی اخبار

اکثر کو دوران حراست ہلاک کرکے نامعلوم قبروں میں دفنایا گیا ہے، روزنامہ انڈیپنڈنٹ
جموں و کشمیر کے موضوع پر بنائی گئی فلم نو فار ورزان کشمیر نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقبولیت حاصل کرلی
لندن (کے پی آئی) برطانوی اخبار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست لاپتا افراد کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہے جن میں اکثر کو دوران حراست ہلاک کرکے نامعلوم قبروں میں دفنا دیا گیا۔ جموں و کشمیر میں دوران حراست لاپتا افراد کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم ’ٹو فادرز ان کشمیر‘ آج کل برطانیہ کے مختلف شہروں میں کافی مقبولیت اختیار کر رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ایشون کمار کا کہنا ہے کہ میں کشمیر کی تحریک آزادی کو جائز سمجھتا ہوں، بیشتر معروف اخباروں نے اس پر کئی تبصرے لکھے ہیں۔ برطانیہ میں رہائش پذیر ہزاروں کشمیری اس فلم کو دیکھ کر پہلی بار مطمئن نظر آرہے ہیں۔ بیشتر کی رائے ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو حقیقی طور پر منظر عام پر لایا گیا ہے۔ فلم کا موضوع کشمیر کے ان ہزاروں لاپتا افراد کے گرد گھومتا ہے جن کے بچے 3 دہائیوں سے اپنے والدین کی تلاش میں ہیں جو عسکری تحریک کے دوران بھارتی فوج کی حراست میں لاپتا ہوگئے اور اب تک ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہا۔ لاپتا افراد کے لواحقین کئی دہائیوں سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ انہیں اپنے عزیزوں کے بارے میں بتایا جائے کہ کیا وہ زندہ ہیں یا مردہ اور اگر ان کو ہلاک کر دیا گیا ہے تو انہیں کہاں دفنایا گیا؟ کشمیر فلم کو برطانیہ اتنی مقبولیت ملی کہ اسے اب برطانیہ کے ہائوس آف کامنز میں بھی دکھایا جارہا ہے جہاں کشمیر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے علاوہ برطانیہ کے کئی ارکان پارلیمان بھی شامل ہو رہے ہیں۔ کشمیر پر بنائی جانے والی یہ فلم برطانیہ کے بعد بعض یورپی ممالک اور امریکا میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے تاکہ دنیا کو کشمیر کی صحیح صورتحال سے آگاہ کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے