English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دھمکیاں دینے والے سن لیںبھارت جنگ شروع کریگا ختم ہم کرینگے، ترجمان پاک فوج

جو فوج 8 ملین کشمیریوں کو 71سال سے شکست نہیں دے سکی وہ کروڑوں پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے؟ میجر جنرل آصف غور
مسلط شدہ جنگ کا بھرپور انداز میںجواب دیں گے‘ مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے، ڈیفنس رپورٹرز سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکمرانوں اور ملٹری لیڈر شپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پرواضح کیا ہے کہ جو فوج آٹھ ملین کشمیریوں کو 71سال سے شکست نہیں دے سکی وہ207ملین پاکستانیوں کو کیسے شکست دے سکتی ہے؟، مسلط شدہ جنگ کا بھرپور جواب دیں گے،انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے سن لیں‘ بھارت جنگ شروع کریگا اور ہم اسے ختم کریں گے۔ پاکستانی سول و ملٹری لیڈر شپ خطے میں امن کی خواہاں ہے،انڈین سول ملٹری لیڈر شپ کو بھی خطے میں امن کی اہمیت کا ندازہ ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے، دْنیا کو بھی اس خطرے کا ادراک ہو نا چاہیے، پاکستانی سول و ملٹری لیڈر شپ خطے میں امن کی خواہاں ہے،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا،گر‘بھارتی’میرے جانے پر خوش ہیں تو میرے لیے یہ اعزاز ہے، یکم فروری سے نئے ڈی جی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جمعرات کو یہاں ڈیفنس رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف نے آپریشن شیر دل سے ضرب عضب تک کی کامیابیوں کو ردالفساد کے ذریعے مستحکم کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آپریشن ردالفساد سب سے مشکل آپریشن اور دائمی امن کیلئے اہم ترین مرحلہ ہے،خطے میں امن کیلئے آرمی چیف کے تاریخی اقدامات رہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف نے ملکی امن کیلئے اہم اور مشکل اقدامات کیے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آرمی چیف نے مذہبی ہم آہنگی و مدرسہ ریفارمز میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرن ے کہاکہ آرمی چیف نے پاک افغان اور پاک ایران سرحد کو مضبوط و محفوظ کیا،باجوہ ڈاکٹرائن ملکی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ کیے بغیر ملک اور خطے میں امن لانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے