English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس ‘بحری جہاز کے عملے کو بندر گاہ پر اترنے سے روک دیا، علی زیدی

لنگرانداز ہونے والے جہاز سے جو بھی اسٹاف اترے گا اس کی اسکیننگ کی جائے گی ‘وفاقی وزیر
ایم کیو ایم ناراض ہوتی تو حکومت بھی چھوڑ دیتی،مذکرات جاری ہیں جلد اہم پیشرفت دیکھنے کو ملے گی
صوبائی حکومت کا وزیر ٹی وی پر آئی جی کیخلاف باتیں کرتا ہے ، وزیر اعلیٰ کہتے ہیں میں آئی جی کو دیکھ لوں گا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں لنگر انداز ہونے والے بحری جہاز کے عملے کو اترنے سے روک دیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ لنگرانداز ہونے والے جہاز سے جو بھی اسٹاف اترے گا اس کی اسکیننگ کی جائے گی جس کے لیے بندر گاہ پر اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی بندرگاہیں کرونا وائرس سے محفوظ کر لیں، کراچی پورٹ پر گوادر کے مقابلے میں زیادہ بحری جہاز آتے ہیں کیونکہ وہاں ابھی آمد و رفت کم ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ پر گزشتہ حکومت نے ایل این جی کے2ٹرمینل لگائیتھے جہاں پر روزانہ 2 جہاز آتے ہیں، ایک جہاز ڈھائی لاکھ اور دوسرا 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر چارج کر رہا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، صوبائی حکومت کا ایک وزیر ٹی وی پر آئی جی کے خلاف باتیں کرتا ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں میں آئی جی کو دیکھ لوں گا، اگر آئی جی نے کرپشن کی تو سندھ حکومت الزامات ثابت کرے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی ہمیں بلیک میل کرنا نہیں چاہتے بلکہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں،کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، ایم کیو ایم ناراض ہوتی تو حکومت بھی چھوڑ دیتی،ہمارے اْن سے مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اہم پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے