اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان ایف بی آر نے جعلی ریفنڈز کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے دوطرح کے طریقہ کار اختیار کئے جاتے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے دوطرح کے طریقہ کار اختیار کئے جاتے ہیں، ایک طریقہ کار خود کار نظام کے تحت برآمد کنندگان کو ریفنڈز جاری کرنے کیلئے اختیار کیا جاتا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے بتایاکہ اس قسم کے زمرے میں آنے والے ریفنڈ کیسز کی جانچ پڑتال ریفنڈ ادائیگی کے بعد کی جاتی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق دوسرا ریفنڈ کا طریقہ برآمدی سیکٹرز سے وابستہ نہ ہونے والے افراد کیلئے وضع کیا گیا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے کہاکہ اس قسم کے ریفنڈز” جاری رہنے والے ریفنڈز’ ‘کہلاتے ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق یہ ریفنڈز سال میں ایک مرتبہ جاری کئے جاتے ہیں۔ترجمان ایف بی آر نے بتایاکہ اس قسم کے ریفنڈکیسز میں آڈٹ ریفنڈ جاری ہونے سے پہلے کر لیا جا تا ہے۔ ترجمان ایف بی آ ر کے مطابق غلط انوائسز دینے والے ٹیکس گزاروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور ان سے ریکوری کی جاتی ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے بتایاکہ آڈٹ کرنے کے مرحلے میں بعض اوقات زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔

