English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرونا وائرس کو عذاب کہنا بند کردیں، حمزہ علی عباسی

القمر

 کراچی: معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو عذاب کہنا بند کردیں اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قرآن پاک کی ایک سورۃ کی آیت شیئر کی جس میں کلام ربانی ہے کہ ’ اور ہم کسی قوم کو کبھی بھی سزا نہیں دیتے جب تک اُن میں ایک رسول نہ بھیج دیں  تاکہ وہ سزا سے پہلے اُن پر حجت پوری کر دے۔‘

اپنی ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے یہ بھی لکھا کہ اس دنیا میں انہی قوموں پر عذاب نازل ہوا ہے جنہوں نے اپنے رسولوں کا انکار کیا اور ایمان نہ لائے، تاہم اب سزا و جزا کا فیصلہ روز محشر ہونا ہے۔ قدرتی آفات ہم سب کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔ متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کریں، اللہ ہم سب کو اپنے امان میں رکھے۔

شوبز کو خیر باد کہہ کر راہ مستقیم میں اپنے سفر کو جاری رکھنے کا اعلان کرنے والے حمزہ نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ لوگ جو کسی بھی وجوہات کی بنا پر اس وبائی مرض کو عذاب کہہ رہے ہیں وہ لوگ کورونا وائرس کو عذاب کہنا بند کریں اور اس طرح کی باتیں کرکے دین کی تعلیمات کا مذاق نہ بنائیں۔

انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں، کچھ نہیں کرسکتے تو کم سے کم مریضوں کی شفا اور علاج معالجے میں مصروف لوگوں کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے