English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمغہ امتیازکیلئے مہوش حیات کا نام میں نے تجویزکیا، فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد: وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز کے لیے اداکارہ مہوش حیات کا نام انہوں نے تجویز کیا۔

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے مہوش حیات کوتمغہ امتیازدیے جانے کے معاملے پربات کرتے ہوئے کہا مہوش حیات بہترین ہیں بطور وزیر میں نے ان کا نام ستارہ امتیاز کے لیے تجویز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان پر شوبز انڈسٹری حیران

فواد چوہدری نے کہا کہ وہ اس طرح کے ایوارڈ کے وقارکو تسلیم کرتے ہیں اوراسی لیے لوگوں کو نامزد کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ قومی ایوارڈ دینے کے لیے نوجوانوں کے نام پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔

ایک موقع پر میزبان نے فواد چوہدری سے پوچھا کہ کیا مہوش حیات نے انہیں تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس کا جواب انہوں نے صرف یہ کہتے ہوئے دیا کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے لیے درخواست کرنے والے لوگوں کی کوئی حد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمغہ امتیاز کے بعد مہوش حیات ایک اور تنازع میں پھنس گئیں

فواد چوہدری نے مزید کہا مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دئیے جانے کا فیصلہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی تھا۔ ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ہر شعبے میں اول آنے والوں، ٹاپرز کو یہ ایوارڈ دیاجائے۔ ہم نے مہوش حیات کو بھی یہ ایوارڈ میرٹ پر دیا ہے۔ انہیں تمغہ امتیاز ان کی فلموں کے بزنس کے لیے دیا گیا ہے جو کسی اور کی فلموں کے بزنس سے زیادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا تمغہ امتیاز دئیے جانے پرتنقید کرنے والوں کوکرارا جواب

واضح رہے کہ مہوش حیات کو گزشتہ برس 23 مارچ کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیاتھا۔ تاہم انہیں تمغہ امتیاز دئیے جانے پر ملک میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور لوگوں نے حکومت کو مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ تنقید کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے