English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدردورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر مودی سے بات کریں گے

القمر

واشنگٹن (آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے آخر میں بھارت کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ بھارتی وزیر اعظم مودی سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کریں گے۔دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع پر وائٹ ہاؤس کی کاوشوں کے شکر گزار ہیں، بھارت اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو نشانہ بنا رہا ہے جو پائیدار امن کے لیے بہتر نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ امریکا طالبان ڈیل میں ہر ممکن سہولت کاری کریں گے، افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسد مجید کا کہنا تھا کہ ایران کا امریکا اور سعودی عرب سے تنازع افغان امن عمل کو مزید پیچیدہ کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے