English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے، بلال آصف

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر بلال آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی کا موقع ملا ہے اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں اور ہماری کوشش ہوگی بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیلیں اور بہتر رزلٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کی کمی اور خامیوں کو دور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا شکریہ کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے اور اپنے شائقین کے سامنے کھیلنے کے جذبات ہی الگ ہوتے ہیں۔ بلال آصف نے کہا کہ ڈومیسٹک میں کارکردگی اچھی رہی اور اکیڈمی میں بھی اپنی بولنگ کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کرتا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری توجہ بولنگ کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹنگ پر بھی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے 11 فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ میں شرکت کیلئے مہمان ٹیم بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے