English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل‘پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب روک دی گئی

مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات پر تقریب منسوخ کرنے کا کہا ہے‘ذرائع
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی آج ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب روک دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کابل کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی سفارت خانے کی تقریب رکوانے کا علم ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات پر تقریب منسوخ کرنے کا کہا ہے۔ذرائع نے کہا کہ کابل میں یوم کشمیر کی تقریب منسوخی کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ 5 کشمیر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے