English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات گرانے اور شہر کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات گرانے اور شہر کا ڈیزائن دوبارہ بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی کا ازسرنوجائزہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل، چیف سیکرٹری ، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔

دوران سماعت دہلی کالونی اور پنجاب کالونی میں تجاوزات کا معاملہ زیر بحث آیا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ان علاقوں میں تعمیرات کیسے ہو رہی ہیں، یہ بتائیں، یہ تعمیرات ہوئیں کیسے، اجازت کس نے دی؟ اس پر کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ ہم نے ایکشن لیا ہے، کارروائی کررہے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہا 9،9 منزلہ عمارتیں بن رہی ہیں، ان سب کو گرائیں، اس قدر برا حال ہوگیا ہے آپ لوگ آنکھیں بند کرکے چلتے ہیں؟ آپ لوگوں پر اعتبار کرکے سرکاری زمینیں سپرد کی گئی تھیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے اور جدید ترین شہر کیسے بنایا جا سکتا ہے، اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے، اخبارات اور ٹی وی پر لوگوں کو بتایا جائے کہ شہر کیسے بہتر ہوگا، آئندہ سیشن تک سندھ حکومت کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بنادیا، مزار چھپ کر رہ گیا عمارتیں بنا ڈالیں، شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور ہی رکھ دیں وہ قائدین کی شاہراہ نہیں ہو سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے