ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں

عدالت عظمیٰ کے حکم پر ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعظم مودی کا خطاب
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے لیے باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی نگرانی کے لیے عدالت عظمیٰ کے حکم کے تحت ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایوان زیریں لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کابینہ رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں جامع منصوبہ بنا چکی ہے اور ہم نے عدالت عظمیٰ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تعمیر اور اس سے متعلق مسائل پر آزادانہ فیصلے کرے گا۔ مودی نے مزید کہاکہ اترپردیش کی حکومت عدالت کے حکم پر سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے پر رضامند ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں