دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مفت قیام اور 96 گھنٹے کا اعزازی ویزہ متعارف کرادیا
آفر 11 تا 24 فروری تک اکانومی، بزنس یا فرسٹ کلاس کی تمام بکنگ پر کارآمد ہے
مسافر 20 تا 31 مارچ کے درمیان ایمریٹس سے سفر کرسکتے ہیں، محمد…… کی گفتگو
کراچی(پ ر)دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے دبئی کے راستے یورپ، امریکہ اور افریقہ جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے دبئی میں دو رات فائیو اسٹار ہوٹل میں بالکل مفت قیام اور 96 گھنٹے کا اعزازی ویزے کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ یہ دلچسپ آفر 11 فروری تا 24 فروری 2020 کے عرصے میں اکانومی، بزنس یا فرسٹ کلاس کی تمام نئی بکنگز پر کارآمد ہے اور مسافر اپنی اس بکنگ کے تحت 20 فروری تا 31 مارچ 2020 کے درمیان ایمریٹس سے سفر کرسکتے ہیں۔ اس مہم کے تحت پاکستان سے یورپ کے سفر کے لئے کرایوں کا آغاز استنبول کے 425 امریکی ڈالرز بشمول ٹیکسز سے ہورہا ہے۔ اس عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات کے امیگریشن قوانین کی منظوری کی شرط کے ساتھ فلائٹ کی بکنگ پر ایمریٹس کی جانب سے پاکستانی مسافر 96 گھنٹے کے اعزازی ویزا حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔ ایمریٹس نے اس حیران کن آفر پیش کرنے کے لئے دبئی کے فائیو اسٹار ہوٹلوں ایڈریس اسکائی ویو اور ایڈریس فاؤنٹین ویوز کے ساتھ ہی ساتھ اورہوٹلز سے اشتراک کررہا ہے جو روو ہیلتھ کیئر سٹی اور روو سٹی سینٹر جیسے مقامات کی ملکیت رکھتے ہیں۔ اس آفر میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لئے بھی روو ہوٹل یا اسکے معیار کے ہوٹل پر دستیابی کی صورت میں دو راتوں کا اعزازی قیام شامل ہے۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے دبئی میں انکے اسٹاپ اوور کے دوران ایک بہترین آفر ہے۔
