سرکاری نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 26 نشستیں جیت لی ہیں، مزید 37 پر برتری حاصل کرکے 63 نشستیں حاصل کرنے کا امکان
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شرمناک شکست کا سامنا، صرف 7 نشستیں حاصل ہوسکیں گی، عام آدمی پارٹی کے 5 مسلمان امیدوار بھی میدان مار چکے ہیں
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریاستی الیکشن میں بھارتی عوام نے مودی سرکار کا صفایا کردیا۔ ریاستی اسمبلی میں63 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو صرف 7 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 8 فروری کو بھارتی ریاست نئی دہلی کے اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی تھی جس کی70 نشستوں پر600 سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق نئی دہلی میں بھارتیہ جتنا پارٹی( بی جے پی) کو شرمناک شکست ہوئی ہے۔ اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے70 میں سے26 نشستیں جیت لی ہیں اور اسے مزید37 پر برتری حاصل ہے اور یوں اسے ریاستی اسمبلی میں63نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے جبکہ بی جے پی کو7سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق عادم آدمی پارٹی کے5مسلمان امید وار بھی میدان مارچکے ہیں۔ دوسری جانب نتائج کے اعلان سے قبل بھارتیہ جتنا پارٹی کے کامیابی کے دعوے کرنیوالے رہنمائوں نے بھی شکست تسلیم کرلی ہے۔

