جکارتہ( مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک موٹے لڑکے نے اپنے موٹاپے کا مذاق اڑانے پر نوجوان پڑوسن کو قتل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک گائوں کے27 سالہ علی ہیری نامی شخص کو اس کی ساتھی نے موٹا کہا اور اس کا موازانہ پہلوان سے کیا تھا۔ وزن سے متعلق تذلیل پر لڑکے کو سخت غصہ آیا اور اس نے18 سالہ روسیدہ کو قتل کردیا۔

