English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر کوٹ ایف بی آر کو 1000ایکڑ کیلئے نامی زمین کا سراغ لگا لیا

ایف بی آر نے عمر کوٹ میں بے نامی زمین کا سراغ لگا کر زمین منجمد کر لی زرعی اراضی دوسرے نام پر خریدی گئی جبکہ اصل خریدار کوئی اور ہے
اراضی 4بے نامی داروں کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ان اداروں میں لولو مال، ایم آئی گاندھی، ٹی آئی گاندھی، کے آئی گاندھی شامل ہیں،ذرائع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اینٹی بے نامی یونٹ نے سندھ کے شہر عمر کوٹ میں 1000 ایکڑ کی بے نامی زمین کا سراغ لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے عمر کوٹ میں 1 ہزار ایکڑ بے نامی زمین کا سراغ لگا کر زمین منجمد کر لی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ زرعی اراضی دوسرے نام پر خریدی گئی، جب کہ اصل خریدار کوئی اور ہے۔ایف بی آر کے ذرایع کے مطابق اراضی 4 بے نامی داروں کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ان اداروں میں لولو مال، ایم آئی گاندھی، ٹی آئی گاندھی، کے آئی گاندھی شامل ہیں، اینٹی بے نامی زون تھری نے زمین منجمد کر لی، اور بے نامی اداروں کو نوٹس جاری کر دیے۔نوٹسز میں ایف بی آر بے نامی زون کی جانب سے متعدد سوالات پوچھے گئے ہیں، زمین کے اصل مالک کون ہیں، زمین کسی اعلی شخصیت نے چار بے نامی اداروں کے نام خریدی ہوگی، کس سے زمین خریدی، رقم کی ادائیگی کیسے ہوئی، سالانہ آمدنی کیا ہے، اِنکم ٹیکس ریٹرن بھرا یا نہیں۔ذرایع کے مطابق زمین کی خریداری کے حوالے سے 90 دن میں سب کچھ بتانا ہوگا، تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تو بے نامی ایکٹ قانون کے تحت زمین ضبط کر لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے