English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فی الحال چین سے طلبا کے انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں‘ زلفی بخاری

کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مالی اعانت منظور کرلی گئی ہے
معاون خصوصی سے فرانسیسی سفیرمارک بریٹی کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی زلفی بخاری نے فرانسیسی سفیرمارک بریٹی سے ملاقات میں کہا پاکستان کا فی الحال چین سے طلبا کے انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، پاکستان میں کوئی بھی وبا تباہ کن ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری سے فرانسیسی سفیرمارک بریٹی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خطے کے سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتوں کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔فرانسیسی سفیر نے کہا فرانس احتیاط کیساتھ ووہان سے شہریوں کے انخلا پر کام کررہاہے، فرانس میں موسم سرما کے فلوکی وجہ سے 15 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فی الحال طلبا کے انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، حکومت اپنے 220 ملین لوگوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، پاکستان میں کوئی بھی وبا تباہ کن ہوسکتی ہے، کرونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مالی اعانت منظور کرلی گئی ہے۔گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی چین کے سفیر یاؤ ڑنگ سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں کرونا وائرس سے متاثرہ چینی شہر ووہان میں پاکستانی طلبا کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔زلفی بخاری نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین میں موجود پاکستانیوں کی واپسی تک تمام ہم وطنوں کا خصوصی خیال رکھا جائے، اسپیشل کیسز کی صورت میں چینی حکومت خصوصی تعاون کرے، سفارتخانے کے اہلکاروں اور پاکستانی شہریوں میں رابطے آسان بنائے جائیں۔زلفی بخاری نے صورتحال کی خود نگرانی کے لیے چین جانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا خواہش ہے مشکل وقت میں ہم وطنوں کے پاس جاؤں۔چینی سفیر یاؤ ڑنگ کاکہنا تھا کہ آپ کی سوچ قابل تعریف ہے، مگر ابھی وہاں جانا مناسب نہیں، ہم وطنوں کے لیے آپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے