English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو ہو گا

القمر

کراچی: تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔

تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو مقامی ہوٹل میں ہوگا جس کا افتتاح ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی کریں گے۔ پراپرٹی شو میں اسلام آبادکے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل رہائشی منصوبے کی نمائش کی جائے گی۔

پراپرٹی شو کے منتظم نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران رہائشی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے